نواز اورشہباز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، مراد سعید

تازہ ترین

تازہ ترین

Political future of Sharif brothers is bleak: Murad Saeed

کراچی : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت پر برس پڑے، شریف برادران کی کرپشن پر کڑی تنقیدہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف نے آف شور کمپنیاں قائم کیں جبکہ شہباز شریف نے جعلی بینک اکاؤنٹ کھولے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھائیوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔

مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ قومی احتساب بیورو کے حوالے کردہ سوالنامہ کے جوابات دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن کی تنقید پر بھرپورطریقے سے حکومت کا موقف پیش کرتے اور اپنی پارٹی کا دفاع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: زرتاج گل وزیر نے شاہد خاقان عباسی کے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا

ملک میں سیاسی معاملات پر اپنی واضح رائے رکھنے واکے جوشیلے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے آج مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں کا مستقبل تاریک قرار دیدیا ہے۔

Related Posts