پیپلز پارٹی کی حکومت سے بڑاکوئی چور نہیں، فردوس شمیم نقوی

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کی حکومت سے بڑاکوئی چور نہیں، فردوس شمیم نقوی
پیپلز پارٹی کی حکومت سے بڑاکوئی چور نہیں، فردوس شمیم نقوی

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما فردوس شمیم فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے زیادہ کوئی چور نہیں۔اسی وجہ سے ہم سندھ میں گورنر راج کے مطالبے پر قائم ہیں۔

فردوس شمیم نے کہا کہ کراچی کی صورتحال ابتر ہے تو صوبے کی صورتحال کہا ں ہوگی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہر چیز میں کرپشن کی ہے اور غریبوں کا حق کھایا ہے۔ عوام تک ان کا حق نہیں پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1971 میں روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لیکر آئی تھی،مگر عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے بجائے ان سے یہ سب کچھ چھین لیا گیا ہے، راشن کی مد میں بھی کرپشن کی گئی۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ 50 سال کے بعد کیا سندھ کے حالات بہتر ہوئے؟ سندھ کے حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں یا بدتر ہیں عوام خود فیصلہ کریں۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باجود پوچھا جا رہا ہے کہ گورنر راج کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کو 12 سال ہوگئے ہیں،مگر سندھ کے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتری کی جانب جارہے ہیں۔

فردوس شمیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت سے زیادہ کوئی چور نہیں،سندھ حکومت اس ہی طرح بنی جیسے الطاف حسین کی حکومت کراچی میں بنی تھی۔

Related Posts