متحدہ عرب امارات میں پھنسے بلوچستان کے شہریوں کو واپس لایا جائے، چیئرمین سینٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں پھنسے بلوچستان کے شہریوں کو واپس لایا جائے، چیئرمین سینٹ
متحدہ عرب امارات میں پھنسے بلوچستان کے شہریوں کو واپس لایا جائے، چیئرمین سینٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیکریٹری سول ایوی ایشن کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے فضائی اپریشن شروع کیا جائے اور ان افراد کو کوئٹہ لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد متحدہ عرب میں مشکلات کا شکار ہیں اور پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے۔

متحدہ عرب امارات میں بلوچستان کے ہزاروں افراد برسر روزگار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے،اور اس میں کوئٹہ کو بھی شامل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ان افراد کو اپنے صوبے میں لایا جائے۔چیئرمین سینیٹ نے ہدایت جاری کیں کہ فضائی آپریشن شروع کیا جائے اور پاکستانیوں کو واپس لا یا جائے۔

مزید پڑھیں:کورونا کو شکست، جنوبی کوریا میں اسکول کھل گئے، تدریسی عمل بحال

Related Posts