عبادات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے بیس نکات پر عمل کیاجائیگا، ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عبادات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے بیس نکات پر عمل کیاجائیگا، ناصر حسین شاہ
عبادات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے بیس نکات پر عمل کیاجائیگا، ناصر حسین شاہ

کراچی :صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی عبادات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے بیس نکات پر عمل کیاجائیگا اور ان ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے شب قدر کی عبادات بھی کریں گے اور جمعہ کی نماز اور عید کی نماز کے اجتماعات بھی ہونگے۔

صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹائیگرفورس کے نام پر اعتراض ہے اور اس پر تحفظات ہیں لیکن اس کے باوجود چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو ٹائیگر فورس کے ساتھ تعاون کے لیے لیے خط لکھ دیاتھا۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور میئر کراچی کو ہٹانے یا معطل کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم و محنت نے کہا کہ سندھ میں کورونا کیسزباعث تشویش ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی حکمرانی کی بات کرتی تھی لیکن جب سے یہ اقتدار میں آئے ہیں ان کا ایک ایک قدم اس بات کی نفی کرتا ہے. ان خیالات کا اظہار ان وزراء نے بدھ کے روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات وجنگلی حیات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے کرناکچھ نہیں ہے یہ صرف باتیں بناتے ہیں لیکن ہم خیر وبھلائی کا کام کرنے والی فورس کا خیر مقدم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج انکی قدیمی خواہش ہے اور ان کوساری چیزیں سندھ میں ہی نظر آتی ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دیگر صوبوں میں جہاں انکی حکومت ہے وہاں کیوں بات نہیں کرتے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کے اقدامات ان کو ہضم نہیں ہورہے، انہوں نے کہا کہ یہ خود لاک ڈاؤن کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں اوراب لاک ڈاون کی مخالفت کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سب رجسٹرار دفاتر پنجاب میں بھی کھولے گئے ہیں لیکن سندھ کی اچھائی بہتری پر کبھی بات نہیں کی جا تی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور میئر کراچی کو ہٹانے یا معطل کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میئر اسلام آباد کو ہٹانے پر تشویش ہے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جس کو مینڈیٹ ملا ہے اسکو پورا کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے بدنیتی پر مبنی ہیں، دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا کہ بیس نکاتی ایس او پیز کے تحت عید کی نمازیں ہوں گی اور نماز عید کیلیے کھلے میدان پارکس کی نشاندہی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوگی تو ایک ہی جگہ ایک سے زائد مرتبہ نماز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کی اجازت نہیں تھی اور ہم نے جو بھی فیصلے کیے ماہرین کے مشورے پرکیے اورعلما کرام نے ہمارے فیصلوں پر عمل بھی کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ بازاروں میں لاپرواہی کی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر مجمع لگانے کی اجازت مل گئی ہے اس لئے اب درست نہیں ہوگا کہ عید اور مساجد میں نماز پر پابندی لگائی جائے۔

Related Posts