لاڑکانہ: سندھ کے مشہور اداکار صغیر الٰہی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے،ذرائع کے مطابق معروف اداکار صغیر الٰہی کچھ روز سے آئی سی یو وارڈ میں وینٹلیٹر پرتھے۔ ان کے انتقال کے بعد کچھی محلہ کے افراد کی اموات 11 تک پہنچ گئی ہیں۔
یہ ایک خطرناک امر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کی صورتحال زیادہ تشویش ناک ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب آج پورے ملک میں دو اہم شخصیات اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان میں پی ٹی آئی کی پنجاب سے ایم پی اے شاہین رضا جبکہ دوسرے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اس ساری صورتحال میں شہریوں کو یقینی بنا نا ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو اس وباء سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔