اسٹاک مارکیٹ میں 225 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 225 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں 225 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز (بدھ) کے دوران 225 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، جس کے باعث مارکیٹ 225 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سرمایہ کار کافی محتاط نظر آئے۔

حصص مارکیٹ میں مندی کے باعث 34 ہزار کی نفسیاتی حد رواں ہفتے میں دوسری بار گر گئی، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 71 لاکھ 66 ہزار 968 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

آج کے دن حصص خریدنے میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی نہیں لی، جس کے باعث مارکیٹ میں 225پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts