کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 5000 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی اوقات میں شدید مندی غالب آگئی جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 ہزار 300 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 800 کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
تاہم اس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی اوقات کے دوران ہی کچھ بحالی کا رجحان بھی دیکھا گیا۔ 10 بج کر 30 منٹ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ریکوری کرنے کے بعد 4 ہزار 567اعشاریہ 31پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 62 ہزار 624اعشاریہ 06پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار تاحال جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد مذاکرات کے پیش نظر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے امکانات سامنے آنے کے بعد رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
آج سے 2 روز قبل سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 16 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جو ایک نیا سنگِ میل ہے۔ پانچ کاروباری سیشنز کے دوران 100 انڈیکس میں مسلسل بحالی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 16 سطحیں دوبارہ حاصل ہوئیں۔ اس تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 1 ہزار 748 ارب روپے واپس آئے، جس سے مارکیٹ میں مجموعی مالیت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








