اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے56ارب 64کروڑ3لاکھ ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے56ارب 64کروڑ3لاکھ ڈوب گئے
اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے56ارب 64کروڑ3لاکھ ڈوب گئے

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس مزید308.83پوائنٹس کی کمی سے33539.85 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جب کہ65.65فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو56ارب 64کروڑ3لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواجس کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس33919پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33472پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 308.83پوائنٹس کی کمی سے33539.85پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 171.48پوائنٹس کی کمی سے 14461.31پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس213.77پوائنٹس کی کمی سے24125.23پوائنٹس ہوگیا۔

گذشتہ روز 364کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے97کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ239میں کمی اور28میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب48ارب83کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر63کھرب92ارب19کروڑ1لاکھ روپے ہو گیا۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 43.99روپے کے اضافے سے 642.99روپے اورپریمیئر شوگر کے حصص کی قیمت 21.95روپے کے اضافے سے314.65روپے ہو گئی۔

Related Posts