اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیر اعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے دوران مجموعی طور پر سیاسی ، معاشی اور سلامتی سے متعلق امور سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران جعلی ڈگری والے پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور وزارت داخلہ کے ذریعہ ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے امور کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں ایران ، عراق اور دیگر ممالک کے لئے وزٹر پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اب تھوڑا گھبرالیں ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








