پاکستان کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران سے محفوظ نہیں ،ورلڈ بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan not immune to COVID-19’s economic shock: WB

لاہور: ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے برآمدات میں 34 فیصد کمی واقع ہوئی ،پاکستان کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران سے محفوظ نہیں ہے ۔

آل پاکستان بزنس فورم کے اجلاس کے دوران ورلڈ بینک کے سینئر ماہر معاشیات گونزالو وریلا نے کہا کہ ہر بحران ایک موقع پیش کرتا ہے۔

کورونا وائرس نے دنیا اور پاکستان کو اداروں میں ساختی اصلاحات شروع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ورلڈ بینک کے سینئر ماہر معاشیات نے کہا کہ اگلے مہینوں میں برآمدات میں کمی واقع ہوگی۔

آل پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام اجلاس کا مقصد پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال اور کورونا کے بعد کی سست روی کے دوران معاشی نمو کو بحال اور برقرار رکھنے کے لئے سمت کا تعین کرنا تھا۔

اے پی بی ایف کے صدر سید معاذ محمود نے جی 20 ملکوں ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے قرضوں سے نجات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

مزید پڑھیں: اب تھوڑا گھبرالیں ؟

انہوں نے ورلڈ بینک سمیت کثیر جہتی ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ صرف میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی بجائے سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں جس سے ممبر حکومتوں کی توجہ کو معاشرتی شعبے کی ترقی میں واپس لانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts