اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی جیسے سیاستدان تقسیم اور نفرت کی بنیاد پر فروغ پاتے اور آگے بڑھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے ایک خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور واقعہ ہے جس میں نازیوں کے نظرئیے پر چلنے والی مودی حکومت کا جعلی سیکولر ازم بے نقاب ہوا۔ ا
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اِس طرح کے واقعات سے نفرت اور تقسیم جنم لیتی ہے اور مودی جیسے سیاست دان آگے بڑھنے کیلئے تقسیم اور نفرت پر انحصار کرتے ہیں۔
Just another expression and event showing Natzis inspired #ModiDumpsFakeSecularism , such acts only create hatred and division and Politicians like Modi&Co thrives on division n Hatred #BabriMasjidAwaitsJustice https://t.co/2Sm2eLkt1j
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 5, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو ٹک ٹاک یا کتابوں سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہمیں فرقہ وارانہ تقسیم سے خطرات درپیش ہیں۔
ٹوئٹر پر 10 روز قبل اپنے پیغام میں تحفظِ اسلام ایکٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان، خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر ایک تحریک لے کر آجاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو فرقہ وارانہ تقسیم سے خطرہ ہے۔فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








