بارش سے قبل کراچی کے برساتی نالوں سے 6ہزار ٹن کچرا نکال دیاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

NDMA removed Over 6000 tons sludge from Karachi drains

کراچی :شہرکے برساتی نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم اے کی نگرانی میں جاری، ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے کراچی کے برساتی نالوں سے منگل کے روز6ہزار ٹن کچرا نکال دیا۔

گزشتہ روز بھی گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر کام کیاجو آج بدھ کو بھی جاری ہے۔تین بڑے نالوں پر کل 40 مقامات پر چوکنگ پوائنٹس تھے ، جبکہ اب تک 25 چوک پوائنٹس کو کلیئرکیا جا چکا ہے۔ 

گجر نالہ پر 40 فیصد، کورنگی 45 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ کو 51 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے، گزشتہ روز 6 ہزار ٹن سے زائد کچرا نالوں سے نکالا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

 وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔تمام مقامات پر آرمی، رینجرز اورپولیس سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:افسران اورملازمین کی محنت سے عیدآپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا،معیدانور

واضح رہے کہ جمعہ سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ، نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کی صفائی سے شہر سے نکاسی آب میں بڑی مدد ملنے کا امکان ہے۔

Related Posts