افسران اورملازمین کی محنت سے عیدآپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا،معیدانور

تازہ ترین

تازہ ترین

DMC East Chairman Moeed Anwar addressing the employees

کراچی :یونائیٹڈ ورکرز کی جانب سے بلدیہ شرقی کی معاونت سے عیدلااضحی پر بہترین بلدیاتی خدمات اور آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات پر تقریب کا انعقاد کر کے چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان اور میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ انہیں اجرک، ٹوپی پیش کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

اس موقع پر یونائیٹڈ ورکرز اور میونسپل ورکرز ٹریڈ الائنس کے عہدیداران وارث گلناز ودیگر نے چیئرمین معیدانور، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم سومرو اور سندھ سولڈ ویسٹ کے افسران کو سراہا اور کہا کہ ان کی بدولت ضلع شرقی کی کارکردگی تمام ضلعوں سے بہتر رہی ،انہوں نے مزدورں کو جائز حقوق فراہم کرنے کا بھی مطالبہ بھی کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی کی معاونت اور ورکرز کی محنت سے عید آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ،ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اولین کوشش کی جائے ۔

اس مرتبہ محمودآباد سمیت دیگر علاقوں میں جہاں گزشتہ سال آلائشیں اٹھانے کا نظام متاثر تھا وہاں اس سال بلدیاتی نمائندگان کی کڑی نگرانی کی بدولت بہترین رہاجس پر بلدیاتی نمائندگان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور رہنماؤں اور ورکرز کی کوششوں سے ضلع شرقی آج پھر نمبر ون ہے، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشن رحمت اللہ پیر زادہ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معیدانور اور اپنے افسران وعملے کی خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں:بارش کی پیشگوئی،میئر کراچی کابلدیاتی اداروں کو 24گھنٹے تیار رہنے کا حکم

بعدازاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر رکن کونسل آصف میمن، میونسپل سروسز انچارج راؤ شمشاد و سولڈ ویسٹ کے افسران و ملازمین میں اجرک وٹوپیاں پہنا کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

Related Posts