کراچی : پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لئے متبادل انتظامات ترتیب دے دئیے ۔پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ۔
تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ائیر بس 330 A طیارے کے ذریعے پروازیں چلائی جائیں گی۔ برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا ۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ائیر بس 330 میں اکنامی اور بزنس کلاس میں جدید اور آرام دہ نشستیں ہیں، طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے آپریشن شروع کرے گی ۔
پرواز پی کے 9702 PK مانچسٹر سے 250 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد روانہ ہو گی، 15 اگست کو پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان براہ راست پروازوں پر بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے پرواز ابھی سے پر ہوگئی ہے، ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی ائی اے کے پاس اعلیٰ سروس کے ساتھ محدود تعداد میں نشستیں موجود ہیں جن کی بکنگ جاری ہے۔
پی ائی اے ان پروازوں پر 45 کلو فی سامان کی سہولت بھی مہیا کررہا ہے،پی آئی اے کے مسافروں کو دوران پرواز ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی ۔
ترجمان پی آئی اے کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ مانچسٹر سے زیادہ سے زیادہ پروازیں چلائی جائیں۔
مزید پڑھیں:تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی، جولائی 2020ء میں سیمنٹ کی کھپت میں 38 فیصد اضافہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








