وزیرِ اعظم عمران خان شجرکاری کیلئے گھروں سے نکلنے والے عوام کے شکر گزار

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان شجرکاری کیلئے گھروں سے نکلنے والے عوام کے شکر گزار
وزیرِ اعظم عمران خان شجرکاری کیلئے گھروں سے نکلنے والے عوام کے شکر گزار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے شجر کاری کیلئے گھروں سے نکلنے والے پاکستان کے محبِ وطن عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ لوئر دیر سے ملک کے ہر حصے تک ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے لے کر نوجوانوں تک اور نوجوانوں سے لے کر ضعیف شہریوں تک شجر کاری کیلئے سب بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے شجر کاری کیلئے میری آواز پر لبیک کہا اور اپنے حصے کا پودا لگایا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔

افتتاحی  تقریب سے گزشتہ روز وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے گئے، جو ابھی شروعات ہے۔ میں درخت لگانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 1 روزہ شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

Related Posts