اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے شجر کاری کیلئے گھروں سے نکلنے والے پاکستان کے محبِ وطن عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ لوئر دیر سے ملک کے ہر حصے تک ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے لے کر نوجوانوں تک اور نوجوانوں سے لے کر ضعیف شہریوں تک شجر کاری کیلئے سب بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے شجر کاری کیلئے میری آواز پر لبیک کہا اور اپنے حصے کا پودا لگایا۔
لوئر دیر سے ملک کے ہر حصے تک؛ ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں اور نوجوانوں سے ضعیف شہریوں تک؛ آج شجرکاری کیلئے سب بڑی تعداد میں نکلے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے شجرکاری کیلئے میری آواز پر لبیک کہا اور آج اپنے حصے کا پودا لگایا۔
pic.twitter.com/z9UWVMbmVH— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔
افتتاحی تقریب سے گزشتہ روز وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے گئے، جو ابھی شروعات ہے۔ میں درخت لگانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 1 روزہ شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








