جنیوا: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 7 لاکھ 33 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد آج 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 24ہزار263 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (7لاکھ33ہزار995) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ64 ہزار 676فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد63لاکھ92ہزار سے زائد ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ28 لاکھ 98ہزار238 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
میکسیکو کے بعد پیرو، کولمبیا اور چلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل برطانیہ میں کورونا وباء پھر سے زور پکڑنے لگی، وائرس سے متاثرہ مزید 55افراد گزشتہ روز لقمۂ اجل گئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 46 ہزار جبکہ کورونا کے مریض 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہو گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ماسک کی پابندی والے مقامات میں حجام کی دکانیں اور سنیما گھر بھی شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر سو پاونڈ تک کا جرمانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں کورونا وائرس پھرسراٹھانے لگا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








