شہبازشریف کے ذہن میں سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے، شہباز گل

تازہ ترین

تازہ ترین

اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج
اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج

اسلام آباد:معاون خصوصی شہبازگل کا اپنا ایک بیان میں کہنا ہے کہ شہبازشریف کے ذہن میں سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے جس کا انہوں نے جواب دینا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے الیکشن اصلاحات پر بلائے گئے حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل نے کہاکہ شہباز شریف ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں اور دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی سکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے، ایک طرف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں اور اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے حکومت سے تعاون کے لئے ایک ہی شرط ہے کہ انہیں نیب کیسز میں این آراو دیا جائے، ڈرامہ بازی کو ان سے بہتر کون جانتا ہے۔

ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نے ابھی دیکھا ہے، امید ہے یہ اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے، بالکل جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے کے اعلان کی کی تھی۔

Related Posts