اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، شہباز شریف جیل گئے ہیں ، کل ہماری باری آئے گی اورہم بھی سلاخوں کے پیچھے جائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر عوام سڑکوں پر نکل آئے تو پی ٹی آئی کی حکومت کو سب کچھ چھوڑ کر بھاگنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی کوئی حمایت حاصل نہیں ہے اور اگرعوام گھروں سے نکل آئے تو حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ء نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا معیار سب کے لئے الگ ہے۔ میں سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے اور شہباز شریف جیل گئے ہیں ، کل ہم سب کو بھی جیل جانا پڑے گا ، یہ ہونا لازمی ہے۔