اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت میں پیش، سیکورٹی کے سخت انتظامات

تازہ ترین

تازہ ترین

LHC grants bail to Shahbaz Sharif in assets case

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیب منی لانڈرنگ کیس میں اثاثوں کی مزید تفتیش کے لئے احتساب عدالت سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرے گا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ میں اربوں روپے کے فائدے سے اسپتالوں ،صحت ،بچوں کو لیپ ٹاپ،اور اسکالرشپ دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو وزیر اعلیٰ پنجاب ہوتے ہوئے بچوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،میرے اوپر الزام ہے کہ میرے دور حکومت میں میرے بچوں کے اثاثہ جات میں اضافہ ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے میرے بچوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا،سمری میں کہا گیا کہ پنجاب میں چینی اضافی ہے ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی قرار داد کی توثیق ہے، نواز شریف

میں جانتا ہوں یہ پیسا غربیوں ، یتیموں ، بیواؤں اور عام شہریوں کا ہے ،اللہ میری والدہ کو تندرستی اور زندگی دے انکی موجودگی میں جائیداد کو تقسیم کیا گیا، جج صاحب میرے وکلا نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ میرے خلاف نیب کے کس گواہ نے بیان نہیں دیا۔

Related Posts