افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں،شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

shah mehmood qureshi adressing in islamabad

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغازبہت اہم قدم ہے،افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں

وزیرخارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبداللہ عبداللہ سے گفتگو میں امن عمل پربات چیت ہوئی۔امید ہے افغانستان میں جلد امن قائم ہوجائیگا۔

مزید پڑھیں:تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد صورتحال قابو میں ہے، سعید غنی

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گزشتہ روز پاکستان کے دورہ پر آئے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغانستان میں قیام امن اور طالبان سے مذاکرات کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts