لاہور :مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہوگا۔
شہبازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ اپوزیشن کے رہنما حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے سیاسی انتقام سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شہباز شریف اور آل پارٹیز کانفرنس سے خوفزدہ ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو روکنا چاہتی ہے۔