نوشہرہ کے گودام میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

نوشہرہ کے گودام میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
نوشہرہ کے گودام میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

نوشہرہ کے گودام میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ اکبر پورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گودام میں خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں آتشزدگی ہوئی اور 5 افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے گودام میں یہ دھماک مارٹر گولہ پھٹنے کے باعث پیش آیا جو ابتدائی طور پر دہشت گردی محسوس ہوتی ہے، تاہم واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 2 مذہبی گروہوں کا تصادم،  2 زخمی

Related Posts