اسلام آباد :مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارٹی پلوشہ خان نے کہاہے کہ وزراء کی بوکھلاہٹ ثابت کر رہی ہے کٹھ پتلی نزع کے عالم میں ہیں۔
ہفتہ کو اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرکے محلات بنانے والوں کا احتساب قریب ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کنٹرول لائن اور سیاچن پر جانے سے ڈرتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ایک نیازی نے مشرقی پاکستان اور دوسرے نے مقبوضہ کشمیر کھویا ۔پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان کی نالائقی اور بذدلی سلیکٹرز کی غلطی ہے ، گوگل پر سلیکٹڈ لکھنے پر عمران خان کی تصویر آتی ہے۔
اس سے قبل صوبائی وزیر نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی اور عوامی مسائل سے لا تعلقی کے رویے کے باعث بجلی کے بحران کے بعد گیس کا شدید بحران سر اٹھا رہا ہے۔
گیس میٹر رینٹ میں اضافے، کمرشل صارفین کے لیے نرخوں میں اضافے اور سردیوں میں سی این جی کی مستقل بندش سے عام آدمی ہی متاثر ہو گا۔
انہوں نے وفاقی حکومت کے 4 ماہ کیلئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کو ختم کرکے ایل پی جی فوری طور پر سستی کی جائے۔