وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ووٹ کی عزت کا چورن بیچنے والی سیاسی جماعت بریانی کو عزت دے رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں بریانی تقسیم کرنے کا انوکھا منظر دیکھئے۔ انہوں نے فیصل آباد کی ویڈیو شیئر بھی کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نیچے کھڑے ن لیگی کارکنان اور رہنماؤں کیلئے بریانی کا تھیلا اچھالتا ہے اور دیگر افراد کو وہ کیچ کرنا پڑتا ہے جس کے دوران کارکنان آپس میں ٹکرا جاتے ہیں۔
اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ جو جماعت اپنے کارکن کو عزت نہیں دے سکتی وہ ووٹ کی عزت کا چورن بیچ رہی ہے۔ انہیں بریانی کو عزت دو کا نعرہ لگانا چاہئے۔
https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1335289043844800512
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے بانی متحدہ کی تصویر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا۔
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بانی متحدہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شاور ہاتھ میں لئے اپنے گھر کے صحن کی صفائی میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: علی زیدی نے بانی متحدہ کو باتھ روم صاف کرنے کا مشورہ دے ڈالا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








