جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ68 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 68 لاکھ 47 ہزار 833 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 لاکھ 34 ہزار 344 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 12 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار 630 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ62 لاکھ 35 ہزار859 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ 71 ہزار618 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اٹلی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اسپین 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرپنجاب اور اہلیہ کورونا ویکسین کے ٹرائل کیلئے پیش ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








