ایس بی سی اے کے معطل 31ملازمین میں سے 21 بحال،10نوکری سے فارغ

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی
سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی

کراچی:سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معطل ہونے والے 31 ملازمین میں سے 21 کو آج اپنے عہدوں پر دوبارہ بحال کردیا گیا۔دس ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی بڑی سزا کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملازمین کو انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر بحال کیا گیا، بحالی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا، نوٹیفیکیشن کے متن کے مطابق بحال ہونے والے ملازمین کو غیر قانونی تعمیرات کے بھرمار والے آٹھ ٹاؤنز میں تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

ایس بی سی اے کے معطل 31ملازمین میں سے 21 بحال،10نوکری سے فارغ

ایس بی سی اے کے بحال ہونے والے تمام ملازمین کو معمولی سزائیں بھی دی گئی ہیں،معمولی سزاؤں کا حکم نامہ ڈی جی ایس بی سی اے جاری کریں گے۔

ایس بی سی اے کے معطل 31ملازمین میں سے 21 بحال،10نوکری سے فارغ

دوسری جانب دس ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی بڑی سزا کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اس کا حکمنامہ جاری کریں گے،معمولی سزا ملنے پر عادل عمر کو اہم عہدہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے۔

Related Posts