وزیراعظم عمران خان کے کوئٹہ نہ جانے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں، اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Prime Minister Imran Khan

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے سانحہ مچھ کے بعد متاثرین کے مطالبے پر تاحال کوئٹہ نہ جانے کی اصل وجوہات پتہ چل گئیں، اہم انکشافات بھی سامنے آگئے۔

سانحہ مچھ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے میتوں کی تدفین سے انکار کردیا تھا اور متاثرین تاحال لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹر پیغام میں متاثرین سے میتوں کی تدفین کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جلد کوئٹہ کا دورہ کرونگا لیکن آج انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کی تدفین تک کوئٹہ نہیں جاؤں گا۔

مزید پڑھیں:بلیک میل نہ کرو، پہلے لاشیں دفناو پھر کوئٹہ آؤنگا، وزیراعظم عمران خان نے بھی شرط رکھ دی

عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزارہ متاثرہ کے دکھ میں شریک ہوں لیکن دنیا میں کہیں بھی وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے وفاقی وزراء کو کوئٹہ بھیجا لیکن متاثرین نے بات نہیں مانی۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ متاثرین کے مطالبات مان چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دھرنا دینا سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مقصد بلیک میل کرنا ہے اور میں کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا اور میتوں کی تدفین کے بعد دورہ کوئٹہ کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts