محمود آباد نالہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، غیر قانونی تعمیرات مسمار

تازہ ترین

تازہ ترین

Operation continues against encroachments on Mahmoodabad nullah

کراچی: محمود آباد نالہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا پانچواں روز،بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے اہلکار مروت چوک کے قریب کارروائی میں مصروف ، متعدد تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان، اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد، ڈائریکٹر سٹی وارڈنز اور دیگر حکام موجودہیں،رینجرز، پولیس، سٹی وارڈنز اور انسداد تجاوزات کی بھاری نفری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:کے ایم سی میں وسیم گروپ کی اجارہ داری برقرار، غیر قانونی تعیناتیاں جاری

سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان کا کہنا ہے کہ نالے کا سات کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے اور اب دونوں جانب سافٹ تجاوزات کا خاتمہ کرکے ملبہ اٹھایا جارہا ہے،پیر کے روز سے پکے مکانات، دکانیں اور گودام مسمار کئے جائیں گے۔

مظہر خان نے بتایا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے سروے کے مطابق 57 مکانات آپریشن کی زد میں آئیں گے، آپریشن مکمل ہونے میں کئی روز لگ سکتے ہیں،آپریشن مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

Related Posts