آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، ولی عہدسلمان بن حماد سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

COAS called on Prince Salman bin Hamad bin isa Al Khalifa in Bahrain

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین کا دورہ، بحرین کے ولی عہد،ڈپٹی سپریم کمانڈر،وزیراعظم شہزاد سلمان بن حماد اور اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ بحرین میں فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ ،ولی عہد،ڈپٹی سپریم کمانڈر،وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حماد سے ملاقات کی جبکہ آرمی چیف نے بحرین کے مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا ، پاک بحرین سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ہم دنیا کو معاشی شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے، معید یوسف

اس سے قبل گزشتہ روز امریکی معاون سیکریٹری دفاع کی قیادت میں ایک امریکی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related Posts