ہم دنیا کو معاشی شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے، معید یوسف

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف
افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہاہے کہ پاکستان معاشی سلامتی پر مبنی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو معاشی شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے،پاکستان عالمی اقتصادی مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم عمران خان معاشی ترقی کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔

قومی سلامتی ایڈوائیزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی سلامتی پر مبنی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے، معاشی حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انسانی فلاح اور معاشی خوشحالی علاقائی روابط پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ روایتی جیو اسٹریٹجک کے بجائے جیو معاشی پوزیشن پر توجہ مرکوز کرنی ہے، ہم دنیا کو معاشی شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے۔

پاکستان کا معاشی وڑن خطے اور شراکت داروں کو فائدہ پہنچائے گا۔معاون خصوصی نے تھنک ٹینک کو معاشی سلامتی پر سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی اقتصادی مرکز بنے گا

Related Posts