سینیٹ الیکشن،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں دائرصدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیٹ الیکشن،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں دائرصدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی
سینیٹ الیکشن،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں دائرصدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی

کراچی: سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پردائر کیا گیا جبکہ ریفرنس میں کوئی قانونی نقطہ نہیں اٹھایاگیا لہٰذا سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر رائے دینے سے انکار کردے۔

سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے اور صدارتی ریفرنس میں سیاسی، سماجی اور اخلاقی اقدار سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں جن کا آئین سے کوئی واسطہ نہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گے جواب کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون سازی پارلیمان میں ہونی چاہیے، سینیٹ سمیت آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہونے والے تمام الیکشنز خفیہ رائےشماری سے ہوتے ہیں لہٰذا صدارتی ریفرنس خارج کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے  سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی

Related Posts