کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے والا خود بدعنوانی کا بادشاہ نکلا۔مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz demands ECP to withhold NA-249 by-poll result

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دئیے گئے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ بدعنوانی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں نے خود کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے عالمی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے  گواہی دی کہ پاکستان میں کرپشن میں موجودہ حکومت کے دور میں اضافہ ہوا ہے۔سچ ہی کہا تھا کہ اگر وزیرِ اعظم بدعنوان ہو تو ہر طرف کرپشن ہوتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر و پی ڈی ایم رہنماء مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ پر اتفاق رائے ہے، حکومت اپنی حرکتوں کی وجہ سے 5 سال پورے نہیں کرے گی۔

لاہور میں کھوکھر برادران سے ملاقات کے بعد 3 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو کون نہیں جانتا، جسٹس (ر) عظمت سعید نے ذاتی طور پر ملوث ہو کر جے آئی ٹی بنوائی، جے آئی ٹی کے بانیوں میں جسٹس (ر) عظمت سعید کا نام ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، مریم نواز

Related Posts