قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا ملائشیاء میں تحویل میں لیا گیا طیارہ بوئنگ 777 مسافروں کو ساتھ لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیاء کے کوالالمپور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو عدالتی احکامات پر پاکستان واپسی سے روک دیا گیا تھا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملائشیاء میں لیز کے بقایا جات کی مد میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے کمپنی کو ادائیگی نہیں کی تھی جس کے باعث طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر روکا گیا۔ ملائشیاء میں تمام تر معاملات طے پاجانے کے بعد طیارے کو پاکستان واپسی کی اجازت دی گئی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ملائشیاء میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے روکے گئے طیارے بوئنگ 777 کے عملے کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 روز قبل پی آئی اے کے روکے گئے طیارے بوئنگ 777 کے فضائی عملے کو وطن واپس آنے کی اجازت ملی جس میں 2 پائلٹس، 2 فرسٹ آفیسرز اور 14 فضائی میزبان شامل تھے۔
مزید پڑھیں: ملائشیاء میں روکے گئے پی آئی اے طیارے کے عملے کو وطن واپسی کی اجازت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








