ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانیداروں کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانیداروں کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کردیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانیداروں کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کردیا

کراچی: تھانیداروں کے لیے بری خبر۔ ایڈیشنل ائی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور غیرتسلی بخش کارکردگی دکھانے والے تھانیدار 2 سے 3 سال تک ایس ایچ او کے عہدے پر ترقی نہیں پاسکیں گے۔

ایڈیشنل ائی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف تھانوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ اب اگر کسی کو ترقی چاہیے تو اس کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ تین ماہ خاموشی سے ماتحت پولیس اور افسران کے معاملات دیکھتا رہا ہوں۔

افسران سے مکاملہ کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ایکشن لینا شروع کرونگا۔ کراچی پولیس چیف نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جس تھانے کی کارکردگی ناقص ہوگی اس کے ایس پی سے بھی باز پرس ہوگی۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور غیر تسلی بخش کارکردگی دیکھانے والوں کے خلاف رپورٹ بنائی جائے۔

کراچی پولیس چیف کی ہدایت، رپورٹ اتنی مضبوط ہو کہ ایس ایچ او کہیں اپیل کرے بھی تو کام نہ آئے، پولیس چیف کی ہدایت، رپورٹ کی بنیاد پر ایسے ایس ایچ اوز کو 2 سے 3 سال تک کوئی چارج نہیں دیا جائے گا۔ پولیس چیف کراچی کی ہدایت کے مطابق تھانوں کے فراہم کردہ کرائم ڈیٹا کو پولیس کی انٹیلجنس ایجنسیوں سے کراس چیک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کا ہاکس بے،سینڈزپٹ پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts