نواز شریف اور افغان وفد کی ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے، فواد چوہدری کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف اور افغان وفد کی ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے، فواد چوہدری
نواز شریف اور افغان وفد کی ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاریخ متنازعہ ملاقاتوں سے بھری پڑی ہے، جبکہ عمران خان کبھی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتے تھے جو بات کرتے سرعام کرتے تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف کی افغانستان کے مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے۔

اسلام آباد میں مشیر داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سازشوں کا سامنا ہے اور نواز شریف لندن میں افغانستان کے مشیر قومی سلامتی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ حیران ہیں کہ نواز شریف نے کن حالات میں افغان وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اس وقت پاکستان کے مفرور ہیں، امراللہ صالح نے پاکستان کو بدنام کرنے کا وتیرہ اپنا لیا ہے۔ حمداللہ محب اور امراللہ صالح کا افغانستان سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔ کیا نواز شریف نے ملاقات سے قبل پارٹی کی دیگر کو قیادت کو اعتماد میں لیا تھا؟

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان قومی سلامتی کے مشیر کے دفتر سے تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔ ہم افغانستان کے کسی گروپ کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی ہمیشہ کوشش کی اور اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کا ہاکس بے،سینڈزپٹ پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے دوران کھٹمنڈو میں جندال سے ملاقات کی تھی مگر اس کی آڈیو ٹرانسکرپٹ بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ افغان مشیر قومی سلامتی سے نواز شریف کی ملاقات افسوس ناک ہے۔ نواز شریف کا چاہیے تھا کہ ملاقات سے پہلے اپنی پارٹی یا حکومت سے پوچھتے۔

انڈین صحافی برکھا دت کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برکھا دت نے اپنی کتاب لکھا نواز شریف نے مودی کو پیغام دیا کہ فوج راہ میں رکاوٹ ہے۔ اس ملاقات پر ن لیگ کی قیادت کو وضاحت دینا چاہیے۔

Related Posts