ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے پابندیاں سخت، گھروں سے نکلنا بند

تازہ ترین

تازہ ترین

آئندہ ماہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔اسدعمر
آئندہ ماہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔اسدعمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کیلئے 31 اگست تک ویکسینیشن لازمی ہوگی۔ اس کے بعد اسکول ٹرانسپورٹرز بغیر ویکسین لگوائے کام جاری نہیں رکھ سکیں گے، اس لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔

بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر فضائی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے بیرونِ ملک سے پاکستان بھی نہیں آسکیں گے۔

دورانِ گفتگو اسد عمر نے مزید کہا کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں نافذ ہوں گی۔ ہزاروں ویکسینیشن سینٹرز کھلے ہیں، موبائل مراکز بھی فعال ہیں۔ 15ستمبر کے بعد موٹرویز پر سفر کیلئے کم از کم 1 ڈوز لازمی ہوگا۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن لازمی کروائیں۔ یہ سب فیصلے آپ کی صحت کیلئے کیے جارہے ہیں۔ وباء کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیاں خود عوام کے مفاد میں ہیں۔

معاونِ خصوصی فیصل سلطان نے کہا کہ یکم ستمبر سے 17 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے ویکسینیشن سے متعلق ایپ بنائی ہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی شاپنگ پر پابندی عائد 

Related Posts