کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، ترقیاتی کاموں پر محکمہ توانائی، لوکل گورنمنٹ اور وزیر آبپاشی نے بریفنگ دی،کابینہ نے سندھ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ اور اس کے رولز سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، مشیر، اسپیشل اسسٹنٹ، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے، اجلاس کے شروع میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا کو کہا کہ اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں۔
وزیر توانائی امتیاز شیخ نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر گفتگو کی، امتیاز شیخ نے بتایا کہ بیشتر دیہی علاقوں میں ٹرانسفارمرز جل جاتے ہیںاور کئی کئی دن تک وہ ٹرانسفارمرز مرمت نہیں ہوتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ٹرانسفارمرز کے جلنے کا معاملہ واپڈا اتھارٹیز کے ساتھ بات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے متعلقہ کمپنی کے ساتھ اٹھائے جائیں۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، 37ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرفیصلہ آج ہوگا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








