محکمہ صحت پنجاب کا 15 شہروں میں طبی ادارے 4سے12ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ صحت پنجاب کا 15 شہروں میں طبی ادارے 4سے12ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ
محکمہ صحت پنجاب کا 15 شہروں میں طبی ادارے 4سے12ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے 15 شہروں میں طبی ادارے 4 تا 12 ستمبر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صوبے کے 15 شہروں میں طبی ادارے آئندہ 9 روز کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، گجرات، میانوالی، بھکر، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں طبی ادارے 4 تا 12ستمبر بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق طبی اداروں میں عملہ اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور متعلقہ وی سی اور پرنسپل اپنے اداروں میں ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں نایاب ہرن کا شکار، پنجاب وائلڈ ڈیپارٹمنٹ کا شکاریوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

Related Posts