راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار کرلیا ہے۔ پنجاب وائلڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہےکہ شکاریوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے خونخوار کتوں کے ذریعے نایاب ہرن کا شکار کیا گیا۔ نایاب نسل کے نر ہرن کو کتوں نے شدید زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد شکاریوں نے ہرن کو رسی سے کچھ دیر باندھے رکھا تھا۔ بعدازاں شکاریوں نے ہرن کو زبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کردیا۔
دوسری طرف پنجاب وائلڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ شکاریوں نے نایاب نسل کے ہرن کو ذبح کرکے گوشت تقسیم کردیا ہے، شکاریوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں،جلد ان کو قانون کے شکنجے میں لے آئیں گے۔
وائلڈ لائف ایکسپرٹ رانا سعید خان کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کا ہرن ہوگ ڈیئر دریائے سندھ کے کنارے پایا جاتا ہے، ہوسکتا ہے یہ ہرن دریائے سندھ سے ہوتا ہوا ندی کے ذریعے چونترہ کے علاقے میں آگیا ہو، اور شکاریوں نے اس کا شکار کرلیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت پنجاب کا 15 شہروں میں طبی ادارے 4سے12ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








