پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد میں حادثے کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

PIA plane faces crisis-like situation in Islamabad

اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثہ، طیارے کو نقصان پہنچے کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ایئربس طیارے کو اسلام آبادایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا، پش بیک کے دوران طیارے اورٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنکٹنگ راڈ ٹوٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کےنوزوہیل کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد پی آئی اے کا ایئربس طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر حادثے کی وجہ سے کوئٹہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کو پیش آنےوالے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:مے ڈے ،مے ڈے: پی آئی اے کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری گفتگو سامنے آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں کراچی میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 8303 لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور کراچی ہوائی اڈے سے تقریبا 4 کلو میٹر دور ملیر میں ماڈل کالونی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگئی تھی۔

واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کیلئے حکومت نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاہم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے بھی واقعہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts