کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائداعظم پاکستان کو ایک پرامن اور ویلفیئر اسٹیٹ بنانا چاہتے تھے،اگر ہم سب قائد اعظم کے اصولوں پر چلیں گے تو یہ ملک ترقی کرے گا۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 73 ویں یوم وفات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ہم سب قائد کے اصولوں پر چلیں تو یہ ملک ترقی کرے گا، جب قائد نے یہ ملک بنایا تھا تو کشمیر پاکستان کا حصہ بنا تھا،اس کے بعد بھارت نے جارحیت کی اور کشمیر پر قبضہ کیا، ہمیں کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک سال پہلے وفاقی حکومت نے کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جو سندھ حکومت کا پیکیج میں حصہ ہے اس پر پیش رفت ہوئی ہے، نالوں کی صفائی ہوئی، بارش کا پانی اس مرتبہ اتنا نہیں رکا جو پہلے ہوتا تھا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کیلئے عام معافی کا عندیہ دیدیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








