کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مواچھ موڑ کے قریب ایک ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ان کی ایمبولینسز کے ذریعے لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق زخمیوں کی تعداد درجن سے زیادہ ہے جن میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک کی باڈی پر نٹ بولٹ اور پتھروں کے نشانات واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹرک کےساتھ ایک گاڑی بھی چل رہی جو تباہ ہو گئی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جعفری کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منی ٹرک میں 20 سے 25 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک و ہند کی تقسیم پر مودی کا بیان سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں، دفتر خارجہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








