اسلام آباد: پاکستان نے آج (ہفتہ) برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک “سیاسی شعبدہ بازی” قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ “جہاں تک 1947 کے واقعات کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم کے ٹویٹ کا تعلق ہے ، کوئی بھی جدید ریاست اپنے آپ سے اتنا متصادم بیان نہیں دیا جتنا کہ دنیا کی سب بڑی نام نہاد جمہوری ریاست کے وزیراعظم نے دیا ہے۔”
As for Indian Prime Minister’s tweet about the events of 1947, no modern state is so much in contradiction with itself as the Indian state – the so-called “largest democracy”. 1/3 pic.twitter.com/S9iNxLAjhm
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 14, 2021
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا ہے کہ “ہندوتوا کے پیروکاروں کی طرف سے 1947 کی آزادی کے بعد ہجرت کی منافقانہ توجیح شرمناک ہے۔”
ترجمان کاکہنا تھاکہ تاریخ کو مسخ اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا خاصہ ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت انتخابی فائدے کیلئے نفرت کی کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ امید ہے بھارت کا باشعور طبقہ سیاست اور شہرت کی اس چال کو مسترد کر دے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” 14 اگست – پاکستان کا یوم آزادی کا دن نہیں بلکہ برصغیر کی تقسیم کا خوفناک دن منایا جانا چاہیے۔”
May the #PartitionHorrorsRemembranceDay keep reminding us of the need to remove the poison of social divisions, disharmony and further strengthen the spirit of oneness, social harmony and human empowerment.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








