کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان قائد اعظم سمیت تمام بزرگوں کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے، ہمیں اس ملک کی قدر کرنی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی آفتاب صدیقی کا پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے، بابائے قوم سمیت تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، پاکستان کی ترقی قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر عملدرآمد کرکے ہی ممکن ہے۔
آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان قائد اعظم کی تعلیمات کی عملی تصویر ہیں، وزیر اعظم پاکستان کی سربراہی میں پاکستان تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن بھرپور جوش و خروش سے مناتی ہیں، تمام پاکستانی بلاتفریق مزہب و رنگ نسل آزادی کا جشن منائیں۔ پاکستانی اتحاد ،یقین اور تنظیم کے اصولوں پر عملدرآمد کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : صدر عارف علوی تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








