صدر عارف علوی تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کچھ بھی کرلے، کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا، صدر مملکت
بھارت کچھ بھی کرلے، کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔ صدر علوی اپنے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ اور تاجر کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے صدور اور استنبول میں پاک بحریہ کےلئے تیار کیے جانے والے پہلے بحری جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر غوراور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر عارف علوی میڈیا اور ترکی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے ، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات ایک دوسرے کیلئے احترام اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق دونوں صدور استبول میں پاکستان نیوی کے 4 ملجم بحری جہازوں کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج

Related Posts