مولانا عبد الغفور حیدری کا غیر اخلاقی امتحانی پرچے پر کامسیٹس یونیوسٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے انگلش پرچے میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مولانا عبد الغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ تعلیم کے نام پر ہمارے بچوں کے مستقبل، دین ایمان اور پوری قوم کی اخلاقیات کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگریزی تعلیم کے نام پر قوم میں بدترین فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جارہا ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ، بڑی تباہی مچ گئی

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے ملک کے اندر مغربی تہذیب کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فروغ دینے کی کوششوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی میں انگریزی کے پرچے میں جو گندا کلچر دکھانے بلکہ قوم کے بچوں کو سکھانے کی کوشش کی گئی ہے وہ مغرب کی گندی تہذیب کو پاکستان میں لانچ کرنے کی مذموم کوششوں کا ہی حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ فوری طور پر اس ناپاک حرکت اور سخت جسارت پر پوری قوم سے معافی مانگے۔

Related Posts