کراچی: کراچی پولیس آفس کے بعد اب دہشت گردوں نے سندھ اسمبلی کی بھی ریکی شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سندھ اسمبلی کی ریکی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اوراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ریکی کی تصاویر بھی دکھا دی گئی ہیں۔
ریکی کی تصاویر دیکھنے کے بعد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلی مراد علی شاہ ایوان کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
آغا سراج درانی نے ریکی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسمبلی کی ریکی کی تصوایر دکھائی گئیں، اس ادارے کو جامع سیکیورٹی دی جائے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 14 افراد جاں بحق، 63زخمی
انہوں نے کہا کہ گیٹ پرکھڑے چند سپاہیوں کے پاس جدید اسلحہ بھی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، اور اراکین اسمبلی بھی تعاون کریں اکیلے آئیں، ڈرائیورز کے لئے الگ ایریا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








