اسحاق ڈار پر لفظی حملہ کرنیوالے کو ساتھ موجود حکام کی گالیاں، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مخالف نے لفظی حملہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جو کہ ویڈیو میں نظر نہیں آرہا، وہ اسحاق ڈار کو مخاطب کرکے کہتا ہے کہ تم جھوٹے ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسحاق ڈار جواب میں غصے سے اسے جھوٹا کہتے ہیں اور اُن کے ساتھ موجود حکام حملہ کرنے والے شخص کو گالیاں دینی شروع کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

واضھ رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کا بیرونی قرض ری شیڈول کرانے کے مشن پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے ہیں، جہاں وہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ ہم پاکستان کا قرض ری شیڈول کرانے کے خواہاں ہیں۔

Related Posts