عوام کے تعاون سے حکومت کے نافذ کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ممکن بنائیں گے، ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کے تعاون سے حکومت کے نافذ کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ممکن بنائیں گے، ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب
عوام کے تعاون سے حکومت کے نافذ کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ممکن بنائیں گے، ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کیجانب سے  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے نافذ کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو انتظامیہ اور شہریوں کے تعاون سے ممکن بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے گارڈن ہیڈکوارٹر میں زونل ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز و تمام ڈویژنل ایس پیز، سب ڈویژنل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز  کے حوالے سے بنائے گئے ناکوں پر تعینات افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ پولیس ناکوں پر تعینات افسران و جوانوں کی کسی بھی غیر ذمہ دارانہ رویے کی اطلاعات یا شکایات پر فوری محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

پبلک ٹرانسپوٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بس مالکان اور ڈرائیور کے خلاف کاروائی کی جائے اور مسافروں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاروائی کی جائے اور خریداروں کو اس حوالے سے تنگ نہ کیا جائے۔

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری ہدایات کی خلاف ورزی یا کسی بھی قسم کی رعایت دینے والے پولیس افسران اور جوانوں کے خلاف فوری کارروائی  کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔لاک ڈاؤن میں صحافیوں کی پیشہ وارانہ انجام دہی کے دوران ان سے عزت و احترام سے پیش آنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت دی کہ تھانوں میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کو ان ہدایات کی مکمل بریفننگ دی جائے تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے گئے احکامات کی عملداری میں کوئی ابہام نہ رہے اور عوام کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ ایڈشنل آئی جی کراچی نے اس موقع پر پیغام دیا کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کی مدد اور تعاون سے اس وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوکیو اولمپک میں سفارشی کھلاڑیوں کو بھیجا گیا جو ظلم ہے، سینئر سپورٹس جرنلسٹ صوفی ہارون، شاہدالحق

Related Posts